مردان: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی کوہاٹ اولڈ پولیس لائن حملے میں شہید ایس پی اکبر خان شنواری کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شہید ایس پی اکبر خان شنواری کے گھر پہنچ کر ان کے بچوں اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شہادت کے عظیم رتبے کے تسلسل پر شہید کا خاندان، ہمارا صوبہ اور ملک کے محسن ہیں۔ شہید ایس پی اکبر خان کی جدائی کے دکھ میں پورا صوبہ اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید ایس پی اکبر خان اور دیگر شہداء کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، جبکہ شہداء کے خاندانوں کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں