پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 15 سے زائد افغان طالبان ہلاک ہونے کا دعویٰ

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 15 سے زائد افغان طالبان ہلاک ہونے کا دعویٰ

کرم سیکٹر میں پاکستان، افغانستان بین الاقوامی سرحد کے ذریعے پاکستان میں مبینہ دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران افغان طالبان حکومت سے وابستہ 15 سے زائد مسلح افراد ہلاک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق دراندازوں نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کوشش ناکام بنا دی۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور سرکاری تصدیق سامنے آنا باقی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں