وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی رکن قومی اسمبلی فرح ناز اکبر کے سسر، سابق آئی جی پولیس دل جان خان مروت کے انتقال پر تعزیت

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی رکن قومی اسمبلی فرح ناز اکبر کے سسر، سابق آئی جی پولیس دل جان خان مروت کے انتقال پر تعزیت

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ رکن قومی اسمبلی فرح ناز اکبر کے سسر اور سابق انسپکٹر جنرل پولیس دل جان خان مروت کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ دل جان خان مروت قابل، تجربہ کار اور فرض شناس افسر تھے، جنہوں نے ملک و قوم کی خدمت میں اہم ذمہ داریاں انجام دیں۔ ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔

وفاقی وزیر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ دل جان خان مروت سابق سیکریٹری داخلہ اور اقوام متحدہ کے نارکوٹکس کنٹرول بورڈ کے رکن بھی رہ چکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں