ایکسِیوس: مکہ میں گرنے والا ڈرون سعودی حدود کے اندر ایک الگ تھلگ علاقے سے لانچ کیا گیا
امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر اور ڈرون کے ماخذ کا سراغ لگانے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ مکہ مکرمہ میں گرنے والا ڈرون 2H ماڈل کا تھا، جسے سعودی عرب کی حدود کے اندر واقع ایک الگ تھلگ علاقے سے لانچ کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ ڈیٹا کی مدد سے ڈرون کے پرواز کے راستے اور ممکنہ لانچ پوائنٹ کا سراغ لگایا گیا، جس کے بعد اس کے سعودی سرزمین سے اڑائے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
تاہم ایکسیوس کی رپورٹ میں اس مبینہ لانچ کے ذمہ دار افراد یا گروہ کے بارے میں حتمی طور پر کوئی نام سامنے نہیں آیا۔