مولانا فضل الرحمان کو بڑا سیاسی دھچکا، فرخ خان کھوکھر کا جے یو آئی سے علیحدگی کا اعلان
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما فرخ خان کھوکھر نے پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے پاک فوج سے متعلق حالیہ بیانات پر شدید اختلاف کرتے ہوئے جماعت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔
فرخ خان کھوکھر نے مولانا فضل الرحمان کے بیانات سے اختلاف کو پارٹی چھوڑنے کی وجہ قرار دیا ہے۔ ان کے اس اعلان کے بعد سیاسی حلقوں میں نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔