پشاور میں پولیس چوکی کے باہر بم دھماکہ، 2 اہلکار زخمی

پشاور میں پولیس چوکی کے باہر بم دھماکہ، 2 اہلکار زخمی

پشاور: تھانہ متنی کی حدود کوہاٹ روڈ پر سرہ خاورہ پولیس چوکی کے باہر بم دھماکے کے نتیجے میں چوکی کی بیرونی دیوار تباہ ہوگئی جبکہ دو پولیس اہلکار عمر خان اور عباس شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے چوکی کے باہر آئی ای ڈی نصب کی تھی۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، جبکہ دھماکے کی نوعیت اور ذمہ داروں سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں