بلال غوری کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 روز کی توسیع، 12 ستمبر کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم

بلال غوری کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 روز کی توسیع، 12 ستمبر کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں صحافی بلال غوری کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

دوران سماعت بلال غوری کے وکیل عمران شفیق نے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ریکوری ہو چکی ہے، اس لیے مزید کس چیز کے لیے ریمانڈ درکار ہے؟ انہوں نے کہا کہ جب موبائل فون، لیپ ٹاپ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس تفتیشی ادارے کے قبضے میں ہیں تو پہلے یہ ثابت کیا جائے کہ متعلقہ بیان غلط کیسے ہے۔

وکیل عمران شفیق نے جج سے مکالمے میں کہا کہ تفتیشی حکام نے بلال غوری سے یہ سوال ہی نہیں کیا کہ ان کا بیان غلط کیسے ہے۔

بلال غوری نے عدالت میں کہا کہ میرے تمام اکاؤنٹس، موبائل فون اور لیپ ٹاپ تفتیشی حکام کے پاس ہیں۔ تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ اکاؤنٹس پر ڈبل ویریفکیشن ہونے کے باعث لاگ اِن میں دشواری پیش آ رہی ہے۔

بلال غوری نے کہا کہ اب شاید یہی باقی رہ گیا ہے کہ میرے منہ سے زبان کھینچ لی جائے۔

عدالت نے این سی سی آئی اے کی مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بلال غوری کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دو روز کی توسیع کر دی اور انہیں 12 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سینئر صحافی محسن رضا، اعزاز سید، آصف بشیر چوہدری اور دیگر صحافی دوستوں کے ہمراہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں بلال غوری کی پیشی کے موقع پر۔۔[/caption]tps://sahafi.online/wp-content/uploads/2026/09/IMG-20260910-WA0086-300×225.jpg” alt=”” width=”300″ height=”225″ class=”alignnone size-medium wp-image-26264″ />

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں