مولانا فضل الرحمٰن: حکومت کے پاس دینے کو کچھ نہیں، صرف قوم کے چہرے پر تھپڑ کی گونج ہے

مولانا فضل الرحمٰن: حکومت کے پاس دینے کو کچھ نہیں، صرف قوم کے چہرے پر تھپڑ کی گونج ہے

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’تالی دو ہاتھوں سے بجتی ہے، میرے خیال میں یہاں دو ہاتھ نہیں ہیں کہ جو قریب ہو کر تالی بجا سکیں۔‘‘

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ یہاں ایک ہی ہاتھ ہے جو قوم کے چہرے پر تھپڑ مارتا ہے اور اس تھپڑ کی گونج آ رہی ہے، اس کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ ’’آئیں بات کریں‘‘، لیکن حکومت کے پاس ایسا کچھ نہیں کہ وہ کسی کو کچھ دے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں