ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 63 پیسے فی لٹر کمی، پیٹرول 2 روپے 97 پیسے مہنگا

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 63 پیسے فی لٹر کمی، پیٹرول 2 روپے 97 پیسے مہنگا

حکومت نے 20 اگست 2026 سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 395 روپے 69 پیسے سے کم ہو کر 363 روپے 6 پیسے فی لٹر کر دی گئی، جبکہ پیٹرول کی قیمت 334 روپے 54 پیسے سے بڑھا کر 337 روپے 51 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

دریں اثنا وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کو فوری طور پر کراچی پہنچنے اور آئل ریفائنریز سے مذاکرات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈیزل کا بڑا حصہ مقامی ریفائنریز میں تیار ہوتا ہے، اس لیے مقامی طور پر تیار ہونے والے ڈیزل کی قیمت میں مزید کمی کے لیے ریفائنریز سے مذاکرات جلد مکمل کیے جائیں اور عوام کو ہر ممکن فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔

وزیراعظم سے وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کی ملاقات میں وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز بھی شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں