آپریشن ’’ضربِ قرار‘‘: 88 گھنٹوں کی جنگ پر مبنی دستاویزی فلم کا ٹیزر جاری

آپریشن ’’ضربِ قرار‘‘: 88 گھنٹوں کی جنگ پر مبنی دستاویزی فلم کا ٹیزر جاری

پاکستان ایئر فورس کی جانب سے آپریشن ’’ضربِ قرار‘‘ سے متعلق دستاویزی فلم ’’88 Hours War‘‘ کا ایک مختصر حصہ جاری کیا گیا ہے، جس میں بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فضائیہ کے ملٹی ڈومین ڈیفینسیو کاؤنٹر ایئر مشن کی جھلکیاں پیش کی گئی ہیں۔

دستاویزی فلم کے مطابق ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں ہونے والی ایک تاریخی جھڑپ نے جنگ کے میدان کی صورتحال تبدیل کردی، جبکہ درست نشانہ بازی، پیشگی تیاری اور مربوط جنگی حکمت عملی کی اہمیت اجاگر ہوئی۔

فلم میں 88 گھنٹوں پر محیط شدید تنازع کے دوران پاکستان کی مسلح افواج کے درمیان مشترکہ کارروائی، پیشہ ورانہ صلاحیت اور جنگی مہارت کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

مکمل دستاویزی فلم میں آپریشن ’’ضربِ قرار‘‘ کے دوران پیش آنے والے واقعات اور پاک فوج، پاک فضائیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی مشترکہ کارروائیوں کی تفصیلات دکھائی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں