پشاور میں پولیس اے ایس آئی کا سویپر پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی آپریشنز کا نوٹس، انکوائری کا حکم

پشاور میں پولیس اے ایس آئی کا سویپر پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی آپریشنز کا نوٹس، انکوائری کا حکم

پشاور: صدر کے علاقے خیبر سپر مارکیٹ میں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کی جانب سے صفائی کرنے والے سویپر پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اے ایس آئی کے خلاف انکوائری کی ہدایت کردی۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ گلبرگ کی حدود میں پیش آیا۔ ویڈیو میں مبینہ طور پر پولیس اہلکار کو سویپر کو بالوں سے پکڑ کر دھکے دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق سویپر ایک پلازے کی صفائی کے دوران پانی سڑک کی جانب نکال رہا تھا، جس پر پولیس اہلکار برہم ہوگیا اور مبینہ طور پر اس پر تشدد کیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد پولیس حکام نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان نے اے ایس آئی کے خلاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات اور انکوائری کے نتائج سامنے آنا باقی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں