وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق عدالتی حکم پر اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی حکم کا جائزہ لیا گیا ہے اور فیصلے پر نظرثانی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق عدالتی حکم پر اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی حکم کا جائزہ لیا گیا ہے اور فیصلے پر نظرثانی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم نامے کے دیگر نکات پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا سپریم کورٹ کا یہ حکم تمام قیدیوں کے لیے بھی ہوگا؟

وزیر قانون نے کہا کہ جیلوں میں بہت سے قیدی ایسے ہیں جنہیں صحت کے مسائل کا سامنا ہے، جبکہ سزا یافتہ قیدیوں کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق عدالتی فیصلے کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں