وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جاوید آفریدی سے والدہ کے انتقال پر تعزیت

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جاوید آفریدی سے والدہ کے انتقال پر تعزیت

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی گلبہار پشاور میں جاوید آفریدی کے گھر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے جاوید آفریدی سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم آزمائش کی اس گھڑی میں اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل سے نوازے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں