سکھ طالب علم نے اسلامیات میں 98 اور ترجمہ قرآن میں 49 نمبر حاصل کرلیے
لاہور: لاہور سے تعلق رکھنے والے سکھ طالب علم اونکار سنگھ ولد ڈاکٹر منہال سنگھ نے 2025 کے میٹرک امتحان میں اسلامیات اور ترجمہ قرآن کے مضامین میں نمایاں نمبر حاصل کرکے توجہ حاصل کرلی۔
دستیاب معلومات کے مطابق اونکار سنگھ نے اسلامیات کے 100 میں سے 98 نمبر جبکہ ترجمہ قرآن کے 50 میں سے 49 نمبر حاصل کیے۔
دوسری جانب 2026 کے نتائج سے متعلق سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق مسلمان گھرانوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 10 ہزار طلبہ اسلامیات کے مضمون میں فیل ہوئے ہیں۔
اونکار سنگھ کے شاندار نمبروں اور اسلامیات و ترجمہ قرآن میں نمایاں کارکردگی نے تعلیمی حلقوں میں طلبہ کی تیاری، اساتذہ کی تدریس اور امتحانی نتائج کے حوالے سے مختلف سوالات کو جنم دیا ہے۔
تعلیمی ماہرین کے مطابق کسی بھی مضمون میں کامیابی کا بنیادی پیمانہ طالب علم کی محنت، تیاری اور امتحانی کارکردگی ہونا چاہیے، تاہم مذکورہ اعداد و شمار کی حتمی تصدیق متعلقہ تعلیمی بورڈ کے سرکاری ریکارڈ سے ضروری ہے۔