,مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر انتخابات 2026 کے لیے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے لیے اپنے امیدواروں کی باضابطہ فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی پارلیمانی بورڈ کی سفارشات پر مختلف حلقوں کے لیے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن پر مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف کے دستخط بھی موجود ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے تمام اہم حلقوں میں مضبوط امیدوار میدان میں اتار رہی ہے اور انتخابی مہم جلد بھرپور انداز میں شروع کی جائے گی۔ جاری کردہ فہرست میں میرپور، بھمبر، کوٹلی، باغ، حویلی، پونچھ، مظفرآباد، نیلم اور مہاجرینِ مقیم پاکستان کے حلقے بھی شامل ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی فہرست
میرپور ڈویژن
LA-02 چکسواری: عظیم بخش چوہدری
LA-03 میرپور سٹی: چوہدری محمد سعید
LA-04 کھڑی شریف: رخسار احمد
LA-05 برنالہ: وقار احمد نور
LA-06 سماہنی: محمد رزاق چوہدری
LA-07 بھمبر سٹی: چوہدری طارق فاروق
LA-09 نکیال: عمیر نعیم
LA-10 کوٹلی: فتح محمود الحسن
LA-11 سہنسہ: محمد آصف
LA-12 چارہوئی: محمد ریاست خان
LA-13 کھوئی رٹہ: ایاز احمد
LA-14 دھیرکوٹ: راجہ فیصل آزاد
LA-15 ویسٹ باغ: مشتاق احمد منہاس
LA-16 شرقی باغ: سردار میر اکبر خان
LA-17 حویلی: چوہدری محسن عزیز
LA-19 ہجیرہ: سردار عامر الطاف خان
LA-20 کھائی گلہ: عبدالرشید خان
LA-21 راولاکوٹ سٹی: طاہر انور خان
پونچھ، مظفرآباد اور نیلم ڈویژن
LA-23 پلندری: محمد نجیب خان
LA-24 بلوچ: فاروق احمد طاہر
LA-25 اپر نیلم: شاہ غلام قادر
LA-26 لوئر نیلم: شاہ غلام قادر
LA-27 کُٹلہ: نورین عارف
LA-29 مظفرآباد سٹی: سید افتخار علی گیلانی
LA-30 ہٹیاں دوپٹہ: ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی
LA-31 خواڑہ: ثاقب مجید راجہ
LA-32 چکار: راجہ محمد فاروق حیدر خان
LA-33 لیپہ: چوہدری محمد رشید
مہاجرین جموں و کشمیر (مقیم پاکستان)
LA-34 جموں-1: ناصر حسین ڈار
LA-35 جموں-2: چوہدری محمد اسماعیل
LA-37 جموں-4: مریم جاوید
LA-38 جموں-5: زیشان علی
LA-39 جموں-6: راجہ محمد صدیق
مہاجرین وادی کشمیر (مقیم پاکستان)
LA-40 ویلی-1: محمد نعیم خان
LA-42 ویلی-3: سید شوکت علی شاہ
LA-43 ویلی-4: محمد یاسین لون
LA-44 ویلی-5: محمد احمد رضا قادری
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری اس فہرست کو آزاد کشمیر انتخابات 2026 کے لیے پارٹی کی انتخابی حکمت عملی کا اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق پارٹی نے کئی تجربہ کار اور بااثر سیاسی شخصیات کو میدان میں اتارا ہے، جس سے آزاد کشمیر میں انتخابی مقابلہ مزید دلچسپ ہونے کا امکان ہے۔ پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت، ترقیاتی منصوبوں اور خطے کے استحکام کے ایجنڈے کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے گی۔