: شاہ عالم پل شکرپورہ مارکیٹ میں کپڑے کی دکان میں آگ لگ گئی، ریسکیو 1122 نے 20 منٹ میں آگ پر قابو پا لیا۔

پشاور: شاہ عالم پل شکرپورہ مارکیٹ میں کپڑے کی دکان میں آگ لگ گئی، ریسکیو 1122 نے 20 منٹ میں آگ پر قابو پا لیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ نامعلوم وجوہات کی بنا پر لگی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی دو فائر ویکلز جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی گئیں۔

ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ کو ایک دکان تک محدود رکھا اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ 20 منٹ کے اندر آگ پر مکمل قابو پا لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں