گزشتہ روز مظفر آباد میں ارمی ایوی ایشن کا ھیلی کاپٹر گر تباہ ھوگیا تھا۔ شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا

گزشتہ روز ارمی ایوی ایشن کا ھیلی کاپٹر گر تباہ ھوگیا تھا۔
فضائی حادثہ میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں افواج پاکستان کے افسران اور جوانوں نے شرکت کی

گزشتہ روز مظفرآباد میں المناک MI-17 ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت کو گلے لگانے والے شہدا کی نماز جنازہ آج چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، NI (M)، HJ، وزیر اعلیٰ، وزیر خارجہ، وزیر ۔ اطلاعات، اعلیٰ سول اور فوجی حکام، شہدا کے رشتہ داروں اور معاشرے کے طبقات۔نے شرکت کی

قبل ازیں دو شہید مسیحی فوجیوں کی نماز جنازہ کرائسٹ چرچ راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں سیاسی و عسکری قیادت نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ شہداء کی فرض شناسی، پیشہ ورانہ مہارت اور مادر وطن کی حفاظت کا عزم آئندہ نسلوں کے لیے مشعل راہ رہے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امن، سلامتی اور قومی خودمختاری کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، اس مشکل وقت میں شہداء کے خاندانوں کے لیے قوم کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔


گزشتہ روز مظفرآباد (آزاد کشمیر) میں پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی تفصیلات 👇🏼 شہداء میں 3 افسران سمیت 19 جوان شامل

⬅️*ہیلی کاپٹر کا عملہ*
لیفٹیننٹ کرنل امجد لطیف (پائلٹ)
میجر حافظ زاہد (معاون پائلٹ)
صوبیدار میجر منیر مسیح، حوالدار امانت، حوالد عالمگیر، حوالدار ریگن مسیح

⬅️*سپیشل آپریشن ونگ*
میجر عثمان، سپاہی فہد، سپاہی شاہد

⬅️*رینجرز*
لانس نائیک اصغر، سپاہی خرم ممتاز، سپاہی فہیم اختر، سپاہی شہباز، سپاہی حارث، سپاہی عبداللہ، سپاہی اظہر، سپاہی گلرریز، سپاہی عبدالمالک، سپاہی عقیل، سپاہی ارسلان ایوب، سپاہی دلاور، سپاہی خالد

اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں