سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار، ایم فور رائفل برآمد

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار، ایم فور رائفل برآمد

پشاور میں تھانہ شہید گلفت حسین پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر غیر قانونی اسلحہ کی نمائش کی ویڈیوز اپلوڈ کرنے والے ملزم ہلال عرف ہلالے کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد ایم فور رائفل بھی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں