ایرانی صدر کا بھارت کا تین روزہ دورہ مکمل، تہران روانگی کے بعد پاکستانی فضائی حدود سے گزر گئے

ایرانی صدر کا بھارت کا تین روزہ دورہ مکمل، تہران روانگی کے بعد پاکستانی فضائی حدود سے گزر گئے

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور ان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد کا بھارت کا تین روزہ سرکاری دورہ چند گھنٹے قبل مکمل ہوگیا۔ صدر پزشکیان نئی دہلی سے تہران روانہ ہوگئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صدر پزشکیان کا سرکاری طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کے بعد ایران کی جانب اپنی پرواز جاری رکھے ہوئے ہے۔ صدر کا طیارہ تہران سے نئی دہلی جاتے ہوئے بھی پاکستانی فضائی حدود سے گزرا تھا۔

صدر مسعود پزشکیان نے بھارت کا دورہ برکس (BRICS) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کیا، جہاں انہوں نے اجلاس میں شرکت کے علاوہ بھارتی حکام سے دوطرفہ امور پر بھی ملاقاتیں کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں