🇵🇰⚓ پاک بحریہ کی پہلی ہینگر کلاس آبدوز PNS/M HANGOR کراچی پہنچ گئی ہے اور پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔
جدید جنگی نظام، جدید سینسرز، ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلشن (اے آئی پی) ٹیکنالوجی اور بہتر اسٹیلتھ صلاحیتوں سے لیس آبدوز پاکستان نیوی کی زیر آب جنگی صلاحیتوں کو نمایاں طور پر مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے اور فورس کی جدید کاری کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ 🇵🇰🤝🇨🇳
#PakistanNavy #PNSHAngor #HangorClass #Pakistan #Defense #NavalForces



وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی آبدوز پی این ایس/ایم ہنگور کی پاکستان آمد پر پاک بحریہ کو مبارکباد
ہنگور آبدوز منصوبہ پاک چین دوستی کا مظہر ہے: وزیر اعظم
ہنگور منصوبہ دفاعی شعبے میں پاکستان اور چین کے مضبوط اسٹریٹجک تعاون کا عکاس ہے: وزیر اعظم
پی این ایس/ایم ہنگور کی بدولت پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں میں اہم اضافہ ہوگا: وزیر اعظم
پی این ایس/ایم ہنگور پاکستان کے سمندری مفادات اور بحری سرحدوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گی: وزیر اعظم
پاکستان اپنی دفاعی صلاحیتوں کے استحکام کے ساتھ خطے میں امن، استحکام اور توازن کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے: وزیر اعظم
ہنگور آبدوز منصوبہ پاکستان کے دفاعی خود انحصاری کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے: وزیرِ اعظم
حکومت پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی دفاعی استعداد میں اضافے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ صلاحیتوں کی ترقی کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کرتی رہے گی: وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پی این ایس/ایم ہنگور کی پاکستان آمد پر پاک بحریہ، متعلقہ انجینئرز اور تمام تکنیکی ماہرین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
۔۔۔۔