سینئر صحافی، تجزیہ نگار اور معروف میڈیا ورکر عبدالستار کاکڑ انتقال کر گئے، صحافتی حلقوں میں سوگ
سینئر صحافی، تجزیہ نگار اور معروف میڈیا ورکر عبدالستار کاکڑ بقضائے الٰہی انتقال کر گئے۔ مرحوم نے طویل عرصے تک شعبہ صحافت میں خدمات انجام دیں اور مختلف قومی و بین الاقوامی میڈیا اداروں سے وابستہ رہے۔
عبدالستار کاکڑ وائس آف امریکہ کے نمائندے، اے آر وائی نیوز کے بیورو چیف، روزنامہ جنگ سے وابستہ، وقت نیوز کے بیورو چیف اور نیوز ون کے بیورو چیف سمیت اہم صحافتی ذمہ داریاں انجام دیتے رہے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 2 بجے جناح ٹاؤن جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔ اہل خانہ کے مطابق عبدالستار کاکڑ کی وفات پر صحافتی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر و جمیل دے۔ آمین۔