اسلام اباد بھارہ کہو کی حدود سے 02 ماہ کی بچی کی اغواء کا ڈراپ سین – چند گھنٹوں میں مری سے بحفاظت بازیاب مرکزی ملزمہ خاتون اور ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

اسلام اباد تھانہ بھارہ کہو کی حدود سے 02 ماہ کی بچی کی اغواء کا ڈراپ سین –

مغوی دو ماہ کی بچی چند گھنٹوں میں مری سے بحفاظت بازیاب

بچی کے اغواء کی سنگین جرم میں ملوث مرکزی ملزمہ خاتون اقصی جمیل اور ٹیکسی ڈرائیور ظہیر گرفتار

ملزمان نے تھانہ بھارہ کہو کی حدود سے دو ماہ کی بچی فجر نور کو اغوا کیا تھا-

ڈی آئی جی اسلام اباد نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی محمد خرم اشرف ایس ڈی پی او شمس اکبر کی زیر نگرانی خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دیں

بچی کو جدید ٹیکنالوجی ،سیف سٹی کیمراجات اور انسانی ذرائع کی مدد سے قلیل وقت میں مری سے بازیاب کرا لیا۔

ملزمہ بچی کو کھلانے کے بہانے اپنے گھر لے گئی تھیں اور بچی کو ساتھ لے کر فرار ہوگئی تھی- ڈی آئی جی اسلام آباد

ملزمہ محلے میں جعلی نام (مریم) کے نام سے رہائش پذیر تھی

پولیس ٹیموں نے ٹیکسی ڈرائیور ظہیر سمیت مختلف اشخاص کو شامل تفتیش کیا،محمد جواد طارق

پولیس ٹیموں نے مری میں کامیاب کارروائی کے دوران دو ماہ کی بچی فجر نور کو بحفاظت بازیاب کرالیا، ڈی آئی جی

اغواء جیسے سنگین جرم میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پوری کئے جائیں گے- ڈی ائی جی اسلام اباد

اسلام اباد پولیس نے رواں سال 2026 میں بھی اہم کیسز انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں حل کیے.محمد جواد طارق

بچی کی بازیابی پر والدین نے اسلام اباد پولیس کا شکریہ ادا کیا

شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اسلام اباد پولیس کے اولین ترجیح ہے ڈی ائی جی اسلام اباد محمد جواد طارق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں