معروف صحافی ، کالم نگار اور وکیل شاہد اورکزئی انتقال کرگئے ہیں۔
انا لله و انا الیه راجعون
مرحوم کے بیٹے کے مطابق ان کے والد کچھ دنوں سے آئی سی یو میں داخل تھے اور آج صحبح خالق حقیقی سے جا ملے۔
نمازِ جنازہ بحرہ فیز 3، راولپنڈی کی مرکزی مسجد میں آج 2 اپریل 2026 کو عصر کی نماز کے بعد شام 5 بجے ادا کی جائے گی، جس کے بعد تدفین ہوگی۔
شاید اورکزئی کچھ عرصہ سعودی عرب میں بھی رہے تھے اور وہاں سے فرنیٹر پوسٹ کےلیے لکھا کرتے تھے۔ نوے کے عشرے میں جب عراق نے کویت پر حملہ کیا تو اسکی رپورٹنگ کرنے پر شاید اورکزئی کو سعودی عرب سے بھاگنا پڑا اور پاکستان آگئے تھے۔ یہاں کچھ عرصہ صحافت کرنے کے بعد انہوں وکالت شروع کردی۔
میں ذاتی طورپر جانتا ہوں کہ شاید اورکزئی قران مجید کے بہت بڑے عالم تھے۔ ان کے والد میجر (ر) سردار کا کا جی بھی قران کے بہت بڑے عالم گزرے ہیں۔
اللہ تعالی مغفرت فرمائے، پشماندگان کو صبر جمیل عطاء کریں، آمین