پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پٹرول 3 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا، ڈیزل 31 پیسے مہنگا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پٹرول 3 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا، ڈیزل 31 پیسے مہنگا

حکومت کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 16 اکتوبر 2026 سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

جاری اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 390 روپے 23 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کے مطابق قیمتوں میں تبدیلی عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، پلوٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات میں اتار چڑھاؤ کے باعث کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر 2026 سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں