کے پی کے اور پنجاب کے سنگم پر واقع اٹک خورد میں دریائے سندھ میں 17 سالہ نوجوان کنارے پر نہاتےہوئے اچانک گہرے پانی میں جانے کے باعث ڈوب گیا۔

کے پی کے اور پنجاب کے سنگم پر واقع تاریخی اور تفریحی مقام اٹک خورد دریائے سندھ میں 17 سالہ اسماعیل کنارے پر نہاتےہوئے اچانک گہرے پانی میں جانے کے باعث ڈوب گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم اور ایمبولینس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں ۔ ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے نوجوان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آخری اطلاعات تک نوجوان کی لاش برآمد نہیں ہو سکی۔

اٹک غوطہ خور ٹیموں کی جانب سے دریا میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں