کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک خاتون کو قتل کر دیا ،،
پولیس کے مطابق واقعہ منظور شہید تھانے کی حدود میں پرکانی اسٹریٹ میں پیش آیا، جہاں فہمیدہ بی بی نامی 50 سالہ خاتون کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا اور ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ اپنی بیٹی کے ساتھ کسی کے گھر گئی تھی، جہاں یہ واردات ہوئی۔ واقعے کے بعد اس گھر کے تمام افراد فرار ہو گئے پولیس نے مقتولہ کی بیٹی سے پوچھ گچھ کی تاہم وہ حقائق چھپا رہی ہے اور درست معلومات نہیں دے رہی۔ پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ قتل کی اصل وجوہات اور ملزمان کا سراغ مل سکے ،،،،