لاہور ۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی گفتگو
ملک میں پھیلائی جانے والی افواہیں منظم سازش کا حصہ ہیں، وزیر اطلاعات
پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر سے گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا ہے، وزیر اطلاعات
ڈی جی آئی ایس پی آر نے سینئر صحافیوں کو سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی، وزیر اطلاعات
افغانستان سے در اندازی روکنے کے لئے فوج کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، وزیر اطلاعات
خیبر پختونخوا حکومت کی کمزوریاں اور کوتاہیاں در اندازی کے واقعات بڑھنے کی بڑی وجہ ہیں، وزیر اطلاعات
خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے چار ہزار سے زائد کیسز پر فردم جرم عائد نہیں ہو سکی، وزیر اطلاعات
گزشتہ 12 سال میں خیبر پختونخوا میں پراسیکیوشن کا موثر نظام نہیں بنایا جا سکا، عطاء اللہ تارڑ
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو اڈیالہ جیل کے باہر نعرے لگانے آتے ہیں لیکن پراسیکیوشن کے سپیلنگ نہیں اتے، وزیر اطلاعات
پراسیکیوشن کا نظام صوبائی حکومت کے ماتحت ہے، صوبائی حکومتیں ہی اس نظام کو مضبوط کرتی ہیں، وزیر اطلاعات
خیبر پختونخوا میں پراسیکیوشن کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے، وزیر اطلاعات
دہشت گردی کے خلاف ہماری مسلح افواج لڑ رہی ہیں اور اپنے خون سے قربانیاں دے رہی ہے، وزیر اطلاعات
جن دہشت گردوں کو گرفتار کیا جاتا ہے ان کے خلاف کیسز بنتے ہیں، وزیر اطلاعات
صوبائی حکومت کی لیگل کپیسٹی نہیں کہ وہ ان مقدمات میں ٹرائل کر سکے، وزیر اطلاعات
پچھلے تین سالوں کے اندر ہزاروں مقدمات زیر التواء ہیں، وزیر اطلاعات
چار ہزار مقدمات میں فرد جرم تک عائد نہیں ہو سکی، وزیر اطلاعات
یہ امر افسوسناک ہے کہ نہ لیگل ریفارمز تیار ہوئیں نہ پراسیکیوشن کا سسٹم بنایا گیا، وزیر اطلاعات
ساڑھے بارہ سالوں میں پی ٹی آئی کی حکومت نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا سدباب نہیں کر سکی، وزیر اطلاعات
نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے باعث قومی خزانے کو اربوں کا نقصان ہو رہا ہے، وزیر اطلاعات
اس کی ایک وجہ پولیٹیکل ٹیرر کرائم نیکسس ہے، سیاسی لوگوں کا کریمنلز اور دہشت گردوں کے ساتھ گٹھ جوڑ ریفارمز نہیں کرنے دیتا، وزیر اطلاعات
خیبر پختونخوا دنیا کا واحد صوبہ ہے جہاں ہزاروں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں چلتی ہیں، وزیر اطلاعات
خیبر پختونخوا میں ضلعی انتظامیہ اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ گاڑی پر این سی پی کی پلیٹ لگا کر چلائیں، وزیر اطلاعات
چند سال پہلے بشام کے حساس واقعہ میں بھی نان کسٹم پیڈ گاڑی استعمال ہوئی، وزیر اطلاعات
نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو چیک کرنا فوج کا کام ہے یا صوبائی حکومت کا؟ وزیر اطلاعات
خیبر پختونخوا حکومت ناکام، صفر ہے وہاں پولیٹیکل ٹیرر کرائم نیکسس موجود ہے، وزیر اطلاعات
خیبر پختونخوا میں منشیات کی سمگلنگ اور تجارت صوبائی حکومت کی نگرانی ہوتی ہے، وزیر اطلاعات
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور ان کے لوگ اس میں ملوث ہیں، وزیر اطلاعات
خیبر پختونخوا میں منشیات کی سمگلنگ کو پروموٹ کیا جاتا ہے، وزیر اطلاعات
خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی صفر ہے، وزیر اطلاعات
صوبے کے اندر دہشت گردوں کو سزا نہیں دلوائی جاتی، وزیر اطلاعات
جنوری 2025ء سے اگست 2025ء تک دس ہزار سے زائد ڈرگ ٹریفکنگ کے مقدمات رجسٹرڈ ہیں، وزیر اطلاعات
ان میں صرف 679 مقدمات میں سزا سنائی گئی، وزیر اطلاعات
جب صوبائی حکومت کو معلوم ہو کہ وہاں ایک بڑا ڈرگ کارٹل موجود ہے اور کوئی ایکشن نہ لے تو اس کا مطلب ہے کہ وہاں ایک پولیٹیکل ٹیرر کرائم نیکسس موجود ہے، وزیر اطلاعات
آج خیبر پختونخوا میں پہاڑ کاٹ کر ماربل نکالا جا رہا ہے، وزیر اطلاعات
مائنز کے غیر قانونی ٹھیکے دیئے گئے ہیں جس کا ماحولیات پر اثر پڑ رہا ہے، وزیر اطلاعات
ایف بی آر کی اصلاحات پر وفاقی حکومت کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے، وزیر اطلاعات
ایک طرف وزیراعظم شہباز شریف ریفارمز لا رہے ہیں اور دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت پہاڑ کاٹ رہی ہے اور ڈرگ مافیا و ٹمبر مافیا کو پروموٹ کر رہی ہے، وزیر اطلاعات
یہ 2300 ارب روپے کا ٹیکس سالانہ کھا جاتے ہیں، وزیر اطلاعات
ایف بی آر کام کر رہا ہے تو یہ لوگ اس کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہیں، انگلی اٹھانا بہت آسان ہے، وزیر اطلاعات
اگر نان کسٹم پیڈ گاڑیاں رجسٹرڈ ہوں تو قومی خزانہ میں 800 ارب روپے تک آ سکتے ہیں، وزیر اطلاعات
ٹوبیکو مافیا ٹیکس ادا کرنا شروع ہو جائے تو صرف 500 ارب روپے کا ٹیکس ان سے جمع ہو سکتا ہے، وزیر اطلاعات
خیبر پختونخوا میں یہ سارا پیسہ دہشت گردوں کو جا رہا ہے، وزیر اطلاعات
خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے سیاسی لوگوں کی جیبیں بھری جاتی ہیں، وزیر اطلاعات
دہشت گرد فوج، پولیس، سکولوں پر تو حملہ کرتے ہیں لیکن ان پر حملہ نہیں کرتے جو منشیات کی تجارت کرتے ہیں، اس لئے کہ وہاں سے پیسہ آتا ہے، وزیر اطلاعات
جب بھی افغانستان سے در اندازی ہوئی پاک فوج نے اسے بھرپور طریقے سے مات دی، وزیر اطلاعات
پاک فوج کی جوابی کارروائی پر یہ اپنا سازوسامان چھوڑ کر بھاگے، وزیر اطلاعات
اس بات کا دکھ صرف پی ٹی آئی کو ہے، آج بھی پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت افغانستان کی حمایت میں ان کی ترجمان بنی ہوئی ہے، وزیر اطلاعات
اسلام آباد میں جی الیون کچہری حملہ میں افغانستان پوری طرح ملوث ہے، وزیر اطلاعات
خودکش بمبار اور ہینڈلر کی ٹریننگ افغانستان میں ہوئی، ان کے رابطے قائم ہوئے، وزیر اطلاعات
اس واقعہ پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی یا ان کی حکومت نے مذمت تک نہیں کی، وزیر اطلاعات
تحریک انصاف اگر بات کرے گی تو وہ ان کی حمایت کی بات کرے گی، وزیر اطلاعات
محمود خان اچکزئی نے اسمبلی کے اندر دھماکے کے فوری بعد انہوں نے بات کی کہ کابل، کابل اور صرف کابل، وزیر اطلاعات
افغانستان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے، وہاں سے دہشت گرد پاکستان کے اندر آتے ہیں، وزیر اطلاعات
ان کی یہ محبت سمجھ نہیں آتی، وزیر اطلاعات
ہماری مسلح افواج چاک و چوبند ہیں، وزیر اطلاعات
عمران نیازی کی بہنیں 9 مئی کو کور کمانڈر ہائوس میں موجود تھیں، وزیر اطلاعات
ان کی موجودگی ثابت ہے، یہ جتھوں کو لے کر وہاں لے کر گئی تھیں، وزیر اطلاعات
تحریک انصاف کو معرکہ حق کے بعد فارن پالیسی کی کامیابی ہضم نہیں ہو رہی، وزیر اطلاعات
نورین خان نیازی نے انڈین چینل پر جا کر پاکستان کو بدنام کیا، وزیر اطلاعات
کیا نورین خان نیازی نے مسلمانوں کے ساتھ بھارت کے اندر ہونے والے ظلم پر بات کی؟، وزیر اطلاعات
کیا نورین خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے مظالم کی مذمت کی؟ وزیر اطلاعات
کاش نورین خان نیازی بھارتی چینل پر سات جہاز گرانے کی بات کرتی، وزیر اطلاعات
یہ وہاں جا کر اس شخص کا رونا روتے ہیں جس پر 190 ملین پاونڈ کرپشن کا کیس ہے، وزیر اطلاعات
پی ٹی آئی کے لئے پاکستان کا مفاد کوئی معنی نہیں رکھتا، وزیر اطلاعات
انڈین چینلز پر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے علاوہ یہ کچھ نہیں کر سکتے، وزیر اطلاعات
9 مئی کے منصوبہ ساز اور سہولت کار قانون کے کٹہرے میں ہوں گے، وزیر اطلاعات