اسلام آباد نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے مالی فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گرفتار دونوں ملزمان کو کل اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان نے سابق گورنر پنجاب کا نام استعمال کر کے شہری سے پیسے وصول کیےگرفتار ہونے والے ملزمان میں محمد ندیم اور محمد مظہر شامل ہیں، ملزمان کو کاروائی کے دوران منچن آباد سے گرفتار کیا گیا،این سی سی آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے جعل سازی سے 5 لاکھ 75 ہزار روپے ہتھیائے،گرفتار دونوں ملزمان کو کل اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا،