لاہور باپ نے بائیس سالہ بیٹی کو قتل کردیا، لاہور کے علاقے کاہنہ صوئے اصل میں گھریلو جھگڑے کے دوران باپ نے اپنی بائیس سالہ بیٹی ثمینہ کو ڈنڈوں کے وار سے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق والد اور بیٹی کے درمیان گھریلو مسئلے پر تلخ کلامی ہوئی جو شدت اختیار کر گئی، جس پر ملزم نے مشتعل ہو کر ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔ تشدد کے باعث لڑکی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ شک کی بنیاد پر پیش آیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسلم کو آزاد ٹاؤن صوئے اصل سے گرفتار کر لیا جبکہ آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ، مزید تفتیش جاری ہے۔