لاہور میں سانحہ 9 مئی سے متعلق جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ سمیت چار اہم مقدمات کا جیل ٹرائل کوٹ لکھپت جیل میں ہوا۔ عدالت نے گواہوں کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرتے ہوئے مقدمات کی کارروائی 10 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ انسدادِ دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ جناح ہاؤس حملہ کیس میں 100 سے زائد ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی جبکہ عسکری ٹاور حملہ اور دیگر مقدمات میں بھی تمام ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران گواہان بھی ملزمان کے خلاف شہادت ریکارڈ کرانے کیلئے عدالت میں پیش ہوئے، تاہم ملزمان کے وکلاء کی عدم دستیابی کے باعث گواہوں کی شہادت ریکارڈ نہ ہو سکی۔