مریدکے
سے چار روز قبل سوموار کے روز ساٹھ لاکھ روپے سے زائت مالیت کے سونا چاندی سمیت اغواء ہونیوالے صرافہ بازار کے زرگر کاشف لطیف کے اغواء کا مقدمہ پولیس نے باالآخر درج کرلیا مغوی تاجر کے بھائی کی طرف سے پولیس کو دی گئی درخواست کے مطابق مقدمہ درج کرنے کی بجائے پولیس نے تاجر کے اغواء کی ایف آئی آر سے سونا غائب کردیا مغوی تاجر زرگر کے ورثاء کا پولیس پر عدم تعاون کا الزام لگاتے احتجاج اہلیہ بیٹی اور بیٹے کا وزیر اعلیٰ مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ پولیس کا موقف ہے کہ تاجر کی تلاش جاری ہے جلد سراغ لگا لیا جائے گا