چیچہ وطنی تھانہ صدر کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ، 3 ڈاکو ہلاک ،ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی تعداد 4 ہو گئی
چیچہ وطنی تھانہ صدر کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ، 3 ڈاکو ہلاک ، جبکہ زخمی گرفتار ہونے والا ڈاکو بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا، مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی تعداد 4 ہو گئی۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں نے گزشتہ رات واردات کی تھی، ہلاک ہونے والے ڈاکو گزشتہ رات پولیس مقابلہ سے بچ کر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جنگل میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے ۔ چیچہ وطنی پولیس گزشتہ رات سے ڈاکوؤں کے تعاقب میں تھی۔ پولیس تعاقب کرتے ہوئے جب جنگل میں پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جسکی زد میں آکر اے ایس آئی اسلم زخمی ہو گیا۔ پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت فائرنگ کی،
پولیس کے مطابق فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن میں 3 ڈاکوؤں کی نعشیں برآمد جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔