*جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں فتنہ الخوارج کی جانب سے کیڈٹ کالج وانا پرحملے کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی۔*
▪️ذرائع کے مطابق کالج کے داخلی دروازے پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 6 سویلین افراد زخمی ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے امن دشمنوں کو کالج کے اندر داخل ہونے سے روک دیا۔ جوابی کارروائی میں 4 سے 5 فتنہ الخوارج مارے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق فتنہ الخوارج کا منصوبہ آرمی پبلک اسکول (APS) جیسے سانحے کو دہرانا تھا، تاہم سیکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑے المیے کو ٹال دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن مکمل ہونے تک آمد و رفت محدود کر دی گئی ہے۔
More update
کیڈٹ کالج وانا میں تمام صورتحال کلیئر کر دی گئی، تمام دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔
`تمام کیڈٹس اور عملہ مکمل طور پر محفوظ ہیں`
اسلام آباد:
*وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی وانا میں کیڈٹ کالج پر حملہ آور خارجیوں کے خلاف جاری آپریشن میں طلباء کی اکثریت کو باحفاظت ریسکیو کرنے پر افواج پاکستان کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی*
پاک فوج کے بہادر جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت طلباء کو باحفاظت ریسکیو کیا جارہا ہے. وزیرِ اعظم
مجھ سمیت پوری قوم تمام طلباء کے باحفاظت ریسکیو اور پاک فوج کی آپریشن میں کامیابی کیلئے دعاگو ہے. وزیرِ اعظم
پاک فوج کے افسران و جوان خارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں. وزیرِ اعظم
مجھ سمیت پوری قوم آپریشن میں شامل افواج پاکستان کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے. وزیرِ اعظم
پاک فوج کا وانا کیڈٹ کالج میں دہشت گرد حملے کیخلاف محتاط اور کامیاب مؤثر کارروائی
سیکیورٹی فورسز نے تعلیم دشمن فتنہ الخوارج کے درندوں کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملا دیا
انتظامی ہیڈکوارٹروزیرستان میں موجود صحافی نے پاک فوج کے کامیاب آپریشن پر بتایا کہ؛
پاک فوج نے وانا کیڈٹ کالج پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملہ کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا
ڈیوٹی پر مامور فوجی جوانوں نے فوری جوابی کارروائی میں دہشت گرد حملے کو ناکام بنا دیا ، صحافی
سیکیورٹی فورسز نے انتہائی مہارت اور دلیری سے دہشت گردوں کو گھیرے میں لیا ، صحافی
مقامی عمائدین نے فتنہ الخوارج کے کالج پر حملہ کو بزدلانہ اور افسوسناک قرار دیا ہے ، صحافی
دہشت گردوں نےاے پی ایس کی طرز پر ایک اور حملہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے ، صحافی
سیکیورٹی فورسز بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک پرعزم ہیں
پاکستان زندہ آباد
11 نومبر 2025، کیڈٹ کالج وانا، جنوبی وزیرستان
کیڈٹ کالج پر حملہ آور تمام خوارج جہنم واصل ہو گئے- سیکورٹی ذرائع
ایک خودکش کے علاوہ چار خوارج کامیاب آپریشن کر کے جہنم واصل کیے گئے- سیکورٹی ذرائع
اس وقت کالج کی بلڈنگ کو بارودی سرنگوں کے خطرے کی وجہ سے کلیئر کیا جا رہا ہے -سیکورٹی ذرائع
اس کامیاب آپریشن کے دوران کیڈٹ کالج کے کسی بھی طالبعلم یا استاد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا – سیکورٹی ذرائع
پاکستان زندہ آباد