پاک پتن میں دُکاندار سے تلخ کلامی پر موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کی فائرنگ، پٹرول نہ مِلنے پر نوجوان آپے سے باہر ہوگئے
پاک پتن کے پُرانی سبزی منڈی چوک میں فائرنگ کا واقعہ، پٹرول نہ دینے پر دکاندار کی شامت آگئی، تلخ کلامی کے بعد مُلزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دکان پر دھاوا بول دیا گولیوں کی تڑتراہٹ سے علاقہ گونجتا رہا، فائرنگ واقعہ میں کوئی جانی نُقصان نہ ہوا، مُلزمان موقع سے فرار ہوگئے، تھانہ سِٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاذ کردیا