لاہور میں پولیس نے دو کمسن گھریلو بچیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خاتون مالکن کو گرفتار کر لیا۔۔ چنیوٹ کی رہائشی دو یتیم بہنیں خاتون کے گھر کام کاج کرتی تھیں۔۔۔ تھانہ بھاٹی گیٹ پولیس کے مطابق پیٹرولنگ ٹیم کو دو نو عمر بچیاں روتی ہوئی ملیں، پولیس اہلکاروں نے بچیوں سے رونے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے خاتون مالکن کی جانب سے تشدد کا بتا دیا۔۔۔ بچیوں کے جسم کے مختلف حصوں پر مبینہ تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔۔ بچیوں کے مطابق ثناء نامی خاتون معمولی معمولی باتوں پر انہیں تشدد کا نشانہ بناتی تھی، خاتون نے بچی سعدیہ پر گھونسوں تھپڑوں اور بیلن سے بھی مبینہ تشدد کیا۔۔ پولیس نے بچیوں کو تحویل میں لے لیا ہے، جبکہ خاتون مالکن کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔۔