خان پور میں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد ملبے تلے دب گئے ،،، حادثہ میں ماں بیٹا سمیت 3افراد زخمی ،،،زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر هسپتال خان پور منتقل کر دیا گیا
خان پور کے علاقہ نیو ڈاہر کالونی میں مکان کی چھت گر نے سے 3 افراد ملبے تلے دب گئے واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے موقعہ پر پہنچ کر آ پریشن کر کے ملبے تلے دبے تینوں افراد کو زخمی حالت میں باہر نکال لیا اور طبی امداد دیتے ہوئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر هسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا زخمی ہونے والوں میں ماں بیٹا اور ایک شخص شامل ہیں ذرائع کے مطابق پراناگھر زیر تعمیر تھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا