تھانہ صدر پولیس نے قماربازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر جواء کھیلنے والے 5 افراد کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم اور موبائل فون برآمد کر لیے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا گیا
پولیس ٹیم نے جواء کھیلنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی، دوران ریڈ 5 جواری گرفتار کیے گئے، جوئے پر لگی رقم اور 2 موبائل فون برآمد ہوئے، ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا گیا، پولیس نے کہا کہ ایسے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی