یوم اقبال پر صدر مملکت آصف علی زرداری وزیراعظم شہباز شریف بلاول بھٹو زرداری وزیر داخلہ محسن نقوی سینیٹر شیری رحمان اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ پر علامہ اقبال کو خراج عقیدت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائشِ پر پیغام

علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا شعور بیدار کیا۔ صدرِ مملکت

اقبالؒ کا پیغام آج بھی رہنمائی کا سرچشمہ ہے ۔ صدر زرداری

1930 کا خطبۂ الٰہ آباد مسلمانوں کی خودمختاری کی بنیاد بنا ۔ صدرِ مملکت

اقبالؒ نے امّت مسلمہ کی شناخت، روحانیت اور آزادی پر زور دیا ۔ صدر زرداری

اقبالؒ کے نظریات نے پاکستان کی قومی شناخت کی تشکیل کی ۔ صدرِ مملکت

ہم اقبالؒ کے اصولوں پر عمل پیرا رہنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں ۔ صدر زرداری

پاکستان کو خوشحال، پُرامن اور متحد بنانے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔ صدر زرداری

اقبالؒ کا وژن آج بھی ہماری ترقی کی سمت متعین کرتا ہے۔ صدر مملکت

اقبالؒ کا فکری ورثہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گا ۔ صدرِ مملکت

*وزیراعظم محمد شہباز شریف کا یوم اقبال 9 نومبر 2025 پر پیغام*

آج ہم شاعر مشرق، مفکر اسلام اور مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت پر انکے افکار و بصیرت، ملت اسلامیہ اور مسلمانان برصغیر کے لیے انکے غیر معمولی کردار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
علامہ اقبال ایک ایسی روحانی و فکری قوت کا نام ہیں جس نے غلامی کے اندھیروں میں روشنی کی شمع جلائی، اور ایک ایسی قوم کو خودی کا پیغام دیا جو مایوسی کا شکار تھی۔
علامہ اقبال نے یہ سبق دیا کہ ایمان اور علم و عمل ہی وہ ستون ہیں جن پر ایک زندہ قوم اپنی تعمیر کرتی ہے۔ آج بھی قومی و عالمی حالات میں فکر اقبال رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

اقبال کا نوجوان ملت کا معمار اور مستقبل کا شاہین ہے. حکومت پاکستان اقبال کی فکر کی روشنی میں نوجوان نسل کے لیے ایسی تعلیم کے لیے پر عزم ہے جو صرف روز گار کا ذریعہ نہ ہو بلکہ فکر و کردار کی بھی اصلاح کرے۔ اقبال کی فکر کی روشنی میں ہمارے تعلیم کی نظریاتی تشکیل ہماری وہ ضرورت ہے جس پر ہمارےتابناک اور مضبوط مستقبل کا انحصار ہے۔
علامہ اقبال کا خواب تھا کہ نوجوان اپنی تقدیر خود لکھیں اور اپنی پرواز سے نئی دنیا پیدا کریں۔ اسی فکر کو عملی صورت دینے کے لیے حکومت نے نوجوانوں کے لیے جدید تعلیم، ہنر مندی، اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے متعدد پروگرام شروع ہیں جن میں اڑان پاکستان شامل ہے۔

اقبال مفکر اسلام تھےاور عالم اسلام کا اتحاد اور دنیا میں امن کا قیام اقبال کا خواب تھا۔ وہ امت مسلمہ کو ایک جسم کی مانند دیکھتے تھے۔

آج دنیا کو اقبال کے اس پیغام کی ضرورت ہے۔ جہاں فرقہ واریت کے بجائے اخوت ہو، نفرت کے بجائے محبت ہو، اور طاقت کے بجائے انصاف کی بالا دستی ہو۔

اقبال کے افکار قومی پالیسی، تعلیمی ترجیحات، اور انفرادی اور اجتماعی زندگی کے لیۓمشعل راہ ہیں۔ہمیں اقبال کے افکار کو اپنے عمل کا محور بنانا ہے تاکہ پاکستان حقیقی معنی میں اقبال کے خوابوں کا پاکستان بن سکے، جہاں علم و عمل، محبت و رواداری، اور امن و انصاف کا بول بالا ہو۔

پاکستان، اقبال کے افکار کی روشنی میں امت مسلمہ کے اتحاد اور عالمی امن کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہےگا۔
پاکستان پائندہ باد!

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

اقبالؒ کی شخصیت اور فکر ایک بے مثال میراث، جس نے مسلمانان ہند میں خودی اور وقار کا جذبہ بیدار کیا۔محسن نقوی

پاکستان اقبال کے خواب کی تعبیر ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، محسن نقوی

علامہ اقبالؒ کے افکار آج بھی ہمارے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔ محسن نقوی

اقبال کے فلسفۂ خودی نے نوجوانوں کو بلند حوصلہ، غیر متزلزل ایمان اور خود اعتمادی عطا کی ۔ محسن نقوی

اقبالؒ کی شاعری لازوال پیغام ہے جو عمل اور فکر کی دعوت دیتی ہیں۔ محسن نقوی

ہمیں اقبالؒ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی، اتحاد اور امن کے لیے کوشاں رہنا ہوگا۔ محسن نقوی

نوجوانوں کے لیے اقبالؒ کے افکار مشعل راہ ہیں، اپنی خودی پہچانیں اور محنت سے پاکستان کے روشن مستقبل کی تعمیر کریں۔ محسن نقوی

آج ہمیں اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اقبال کے پیغام کو اپنانا ہے، محسن نقوی

اللہ تعالیٰ ہمیں اقبال کے افکار پر عمل کرنے اور وطن کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچانے کی توفیق دے، آمین، محسن نقوی

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے یوم پیدائش پر پیغام

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا علامہ اقبال کو اُن کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت

اقبال کا ایک آزاد اور ترقی پسند قوم کا تصور آج بھی نسل در نسل ایک یقین پیدا کرتا ہے: بلاول بھٹو زرداری

اقبال کا تصور نسل در نسل یہ یقین پیدا کرتا ہے کہ وہ خود پر ایمان رکھیں اور اجتماعی بھلائی کے لیے کام کریں: بلاول بھٹو زرداری

قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اقبال کے اس خواب کو آگے بڑھاتے ہوئے عوام کو بااختیار بنایا اور جمہوریت کا دفاع کیا: بلاول بھٹو زرداری

آئیے آج یہ عہد کریں کہ ہم اس پاکستان کی تعمیر کریں گے جس کا خواب اقبالؒ نے دیکھا تھا: بلاول بھٹو زرداری کی قوم کو اپیل

تصور اقبال کے مطابق پاکستان کو امید، مساوات اور وقار سے بھرپور ایک ایسا وطن بنائیں، جس کی قیادت اُس کے باہمت نوجوان کریں: بلاول بھٹو زرداری کی قوم کو اپیل

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا یومِ اقبال پر پیغام*

برصغیر کے عظیم مفکر اور شاعر کو خراج عقیدت پیش کر تی ہوں، شیری رحمان

پوری قوم علامہ اقبال کی علمی، فکری اور سیاسی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، شیری رحمان

علامہ اقبال نے اپنے کلام کے ذریعے مسلمانانِ برصغیر کو خواب غفلت سے جگایا، شیری رحمان

علامہ اقبال نے نوجوانوں کو حوصلے، بہادری اور خود اعتمادی سے تعبیر دی، شیری رحمان

علامہ اقبال نے ایک اعتدال پسند اور روشن خیال معاشرے کا تصور پیش کیا، شیری رحمان

علامہ اقبال کے افکار ہر رنگ ونسل سے تعلق رکھنے والوں کی رہنمائی کرتے ہیں، شیری رحمان

شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی یومِ ولادت پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا پیغام۔

علامہ اقبالؒ کی فکر و فلسفہ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے بیداری اور آزادی کا پیغام ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان

اقبالؒ کے فکر اور فلسفہ نے خودی، آزادی اورخوداعتمادی کے جذبے سے منور کیا۔سیدال خان

اقبالؒ کی فکر نے تحریکِ آزادی میں نئی روح پھونکی اور پاکستان کی بنیاد رکھی گئی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

علامہ اقبالؒ کے افکار آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔سیدال خان

پارلیمان اقبالؒ کے اس خواب کی پاسبان ہے جو خوددار اور ترقی یافتہ قوم کی تعبیر ہے۔سیدال خان

اقبالؒ نے جمہوری شعور اور اجتماعی بیداری کا درس دیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

اقبالؒ نے نوجوانوں کو قوم کا حقیقی معمار قرار دے کر علم، کردار اور عمل کا پیغام دیا۔سیدال خان

بطورِ قوم ہمیں اقبالؒ کے افکار و تعلیمات کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنانا چاہیے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

اقبالؒ کا فلسفہ خودی ہمیں ایمان، محنت اور خوداعتمادی سے روشن پاکستان کی تعمیر کا درس دیتا ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان
*******

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں