لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،
عدالت نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پورے شہر میں بینرز لگا دیں کہ اگر کوئی گاڑی، موٹر سائیکل، ٹرک یا تھری وہیلر دھواں چھوڑتے پکڑا گیا تو اسے فوری بند کر دیا جائے گا، عدالت نے محمکہ ماحولیات کے افسران کا ڈیوٹی روسٹر طلب کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی، جسٹس شاہد کریم شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کر رہے ہیں، عدالت نے ریمارکس دیے کہ گزشتہ دو دنوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس بہتر ہوا ہے، اس ایئر کوالٹی انڈیکس کو برقرار رکھنا ضروری ہے، عدالتی حکم پر ڈی جی واسا عدالت کے روبرو پیش ہوئے، جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ محکمہ ماحولیات کے افسران سڑکوں پر ہوں اور مانیٹرنگ کریں، محکمہ ماحولیات کے افسران کا ڈیوٹی روسٹر عدالت کو فراہم کریں، عدالت نے ریمارکس دیے کہ لاہور سے کراچی جانے والی گاڑیوں کا دھواں لاہور واپس آرہا ہے، آپ صرف لاہور تک محدود نہیں رہ سکتے، پورے پنجاب میں کام کرنا ہوگا، پورا پنجاب اس وقت پہلے نمبر پر ہے، اس لیے محکمہ ماحولیات کا فوکس پورے پنجاب پر ہونا چاہیے ماحولیات کے افسر اب دفتروں سے نکل آئیں، سینیئر افسر خود سڑکوں پر آکر مانیٹر کریں کہ کونسی گاڑیاں دھواں چھوڑ رہی ہیں عدالت نے کہا کہ اگر آپ دس گاڑیاں بھی پکڑیں گے تو صورتحال بہت بہتر ہو جائے گی، پورے شہر میں بینرز لگا دیں کہ اگر کوئی گاڑی، موٹر سائیکل، ٹرک یا تھری وہیلر دھواں چھوڑتے پکڑا گیا تو اسے فوری بند کر دیا جائے گا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر ہمارے پرانے احکامات پر عمل ہوتا تو آج لاہور بہت بہتر ہوتا ،اگلے دو ہفتوں میں لاہور میں کوئی دھواں چھوڑتی گاڑی نہیں ہونی چاہیے، محکمہ ماحولیات کا ٹارگٹ ہے کہ دو ہفتوں میں لاہور کو دھواں چھوڑتی گاڑیوں سے پاک کرنا ہے، کوئی دھواں چھوڑتی گاڑی موٹر وے یا جی ٹی روڈ سے لاہور میں داخل نہ ہو، مانیٹرنگ کو سخت کریں، عدالت نے کہا کہ ہم بہت عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ اسکول بسوں کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں، ڈی جی واسا نے بتایا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا پہلا فیز مکمل ہوگیا ہے، دوسرا فیز اس وقت جاری ہے ،وکیل واسا عرفان اکرم نے کہا کہ اس میں بہت سے محکمے شامل ہیں، کوآرڈینیشن بہت ضروری ہے، جتنی گرد ہوگی اتنی سموگ بڑھے گی، جسٹس شاہد کریم کا کہاں تھا میرے کے گھر کے پاس والی سڑک لاہور کی خوبصورت سڑکوں میں سے ایک تھی، امید ہے ویسی ہی بنائیں گے ،وکیل واسا نے کہا کہ آپ فکر نہ کریں، وہ سڑک پہلے سے بھی بہتر ہوگی، عدالت نے درختوں کی بے دردی سے کٹائی پر بھی برہمی کا اظہار کیا، ممبر جوڈیشل کمیشن نے بتایا کہ 24 مقامات ایسے ہیں جو سرکاری زمین پر ہیں جہاں پارکس بن سکتے ہیں، عدالت نے ڈی سی کے ساتھ میٹنگ کرنے کی ہدایت کی، ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ ایم اے او کالج میں ایک گراؤنڈ پرائیویٹ شخص کو دی جا رہی ہے، اس معاملے پر پرنسپل سے میٹنگ کریں، عدالت نے کہا کہ پیڈل ٹینس کا نیا ٹرینڈ بن رہا ہے لیکن پارکس میں ان کے کورٹس بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، عدالت نے پی ایچ اے کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی، درخواست گزار نے کہا کہ ریس کورس پارک میں کافی شاپس اور ٹک شاپس بنائی گئی ہیں ،وکیل التمش سعید نے عدالت کو بتایا کہ عدالت میں ایئر کوالٹی انڈیکس 190 سے تجاوز کر چکا ہے، گزارش ہے کہ عدالت میں بھی ایئر پیوریفائر لگوایا جائے عدالت نے کہا کہ یہ بات درست ہے، مگر لگائے گا کون؟ وکیل نے کہا کہ سر، یہ محکمہ کا کام ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ صاف بنیادی ہوا سب کا حق ہے، محکمہ بھی ہماری طرح آلودہ فضا انہیل کر رہا ہے۔
کیا دفتر سے باہر نہیں آنا؟ عدالت کا استفسار
نہیں سر ایسا نہیں ہے آج ہی نوٹفکیشن جاری کروا دیتے ہیں، ای پی اے وکیل کا عدالت کوُجواب
وہیکلز کو امپاونڈ کرنے کا پورا طریقہ ہونا چاہیئے، ممبر ماحولیاتی کمیشن
پرانے آرڈرز پڑھ لیں صرف، ان پر عمل ہوُگیا ہوتا تو صورتحال بہتر ہوتی، عدالت
اے کیو آئی نیچے آیا ہے اسکو ہم نے مینٹین کرنا ہے، عدالت
ساٹھ ٹن کے قریب کاربن کے ٹرکس پکڑے ہیں، ممبر جوڈیشل کمیشن
ابھی یہ صرف ایک ریکوری ہے، سوچیں مزید کتنا ہو گا، عدالت
انکے خلاف ایکشن کرنا ہو گا، عدالت
سولہ ورکشاپس سیل کی ہیں جو غیر قانونی رکشے بنا رہی تھیں، ممبر جوڈیشل کمیشن
ٹریفک پولیس پہلے ہی آن گراونڈ موجود ہے، عدالت
ٹریفک پولیس کو بھی اس معاملہ میں انگیج کریں، عدالت
جہاں ٹریفک وارڈن دھواں چھوڑتی گاڑی دیکھے اسے پکڑ کر آپکو اطلاع دے، عدالت
ای پی اے کی سی ٹی او کے ساتھ ایک میٹنگ کریں،
عدالت ترتالیس ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی ہوئی جہاں سموگ امیٹنگ وہیکلز زیادہ ہیں، ممبر جوڈیشل کمیشن
اگلے دو ہفتہ میں لاہور میں کوئی دھواں دیتی گاڑی نظر نہیں آنی چاہیئے، عدالت
موٹر وے سے بھی کوئی دھواں چھوڑتی گاڑئ لاہور میںُ داخل نہ ہو، عدالت*
جی ٹی روڈ کو بہت نظر انداز کیا جا رہا ہے، عدالت
میں پچھلے دو تین ماہ سفر میں رہا ہوں میں نے لاتعداد ایسی دھواں چھوڑتی گاڑیاں دیکھیں، عدالت
کراچی جانے والے جی ٹی روڈ پر بھی کاروائیاں لریں، عدالت
کیا یہ مسٹ کوئین وہیکلز ہوتی ہیں، عدالت
نام بڑا رکھا ہے، عدالت
ایک عرصہ سے سکول بسز کا کہہ رہے ہیں، عدالت
اس پر کام بہت ضروری ہے، عدالت
لاہور ڈیویلپمنٹ پلانُ چل رہا ہے اسکا فیز ون ہم نے مکمل کر لیا ہے، واسا
روڈ ریسٹوریشن کے لیئے ایل ڈی اے کو ہماری طرف سے فنڈز جا چکے ہیں، واسا
ہمارے منسٹر، ہمارے سیکرٹری ہم اتوار کو بھی فیکڈ وزٹ پر ہوتے ہیں، واسا
کیا آپ لوگوں کی کنسٹرکشن ابھی جاری ہے، عدالت کا استفسار
فیز ون مکمل ہو چکا فیز ٹو شروع ہے، واسا
کون سی سائیٹس پر سڑکوں کے لیئے فنڈز ٹرانسفر کر دیئے گئے اور کہاں کام نہیں ہوُرہا، عدالت کا استفسار
واسا کی طرف سے سارا کام ہو چکا ہے اب ایل ڈی اے نے کام کرنا ہے، واسا
ایل ڈی اے کے ساتھ کو آرڈینیٹ کریں، عدالت
اس کام میں بہت سے ادارے شامل ہوتے ہیں، وکیل واسا
فائبر آپٹکس والوں نے بھی اپنا کام کرنا ہوتا ہے، وکیل واسا
اس کو جلد از جلد مکمل کروائیں، عدالت
یہ کونسی سروس لین کا ذکر ہے، عدالت
سر یہ آپکے گھر کے ساتھ والی سروس لین ہے، وکیل واسا
یہ پہلے بہت خوبصورت سروس لین تھی، امید ہے اسے ویسے ہی بحال کریں گے، عدالت
انشااللہ اس سے بہتر کریں گے سر، وکیل واسا
لاہور ہائیکورٹ
سموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت
درخت ابھی بھی بے دردی سے کاٹے گئے ہیں، عدالت
جو چوبیس مقامات ہیں جو سرکاری زمین ہے اور پارکس بن سکتے ہیں، ممبر جوڈیشل کمیشن
ڈی سی کے ساتھ میٹنگ کریں اس معاملہ پر، عدالت
ایم اے او کالج میں ایک گراونڈ کو پرائیویٹ بندے کو دیا جا رہا ہے، ممبر جوڈیشل کمیشن
اس معاملہ پر پرنسپل کے ساتھ میٹنگ کریں، عدالت
اب یہ پیڈل ٹینس کا نیا ٹرینڈ بنتا جا رہا ہے، عدالت
پارکس میں انکے کورٹس بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، عدالت
اس معاملہ پر پی ایچ اے کو نوٹس جاری کریں، عدالت
ریس کورس پارک میں بھی کافی شاپس اور ٹک پاشس بنوائی گئیں ہیں، درخواستگزار
آپکی کورٹ میں ایئر کوالٹی انڈیکس بھی ایک سو نوے کراس کر چکا ہے، وکیل التمش سعید
میری گذارش ہے کہ آپکی کورٹ میں بھی ایئر پیریفائر لگوایا جائے، التمش سعید
یہ بات تو ٹھیک ہے لیکن کون لگوائے گا، عدالت
سر یہ محکمہ کاُکام ہے، وکیل التمش سعید
صاف بنیادی ہوا سب کا حق ہے، عدالت
محکمہ بھی ہماری طرح آلودہ فضا انہیل کر رہا ہے، عدالت
سماعت سوموار تک ملتوئ کر دی گئی