شکر گڑھ: کرتارپور میں بابا گورو نانک کے جنم دن کی تین روزہ تقریبات کا آغاز آج ہوگا ، دربار کو برقی قمقموں سے سجا دیاگیا ۔10 ہزار یاتریوں کے لئے لنگر ، رہائش کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ، براستہ واہگہ بارڈر آئے 2ہزار بھارتی یاتری آج کرتارپور پہنچیں گے ،
کرتار پور میں بابا گورو نانک کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ ملک بھر سے یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ دربار کو رنگ برنگی روشنیوں اور برقی قمقموں سے روشنیوں میں نہلا دیاگیا ۔ یاتریوں کے لئے درشن استھان میں خوبصورت اور آرام دہ پلنگ سجا دئے گئے ۔ 2 ہزار بھارتی یاتریوں کے دو روزہ قیام کے لیے رہائش ، میڈیکل ، سیکیورٹی اور لنگر کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔ بھارت سے براستہ واہگہ بارڈر آئے یاتری دو روز کرتارپور میں قیام کے بعد دس نومبر کو گورو دوارہ روہڑی صاحب
ایمن آباد جائیں گے ۔