راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت کا ایس ایس پی انویسٹیگیشن صبا ستار کو توہین عدالت کا نوٹس،انتباہ جاری11 جون کو پیشی کا حکم

راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت کا سینئر پولیس افسر کو توہین عدالت کا نوٹس، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر کارروائی کے حکم کا انتباہ جاری11 جون کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہو کر وجوہات بتانے کا حکم بھی دے دیا

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایس ایس پی انویسٹیگیشن صبا ستار کو 9 مئی کے تشدد کے مقدمے میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ صبا ستار نے کیس پراپرٹی اور گواہان پیش نہ کر کے انصاف کے عمل میں رکاوٹ ڈالی ہے۔ عدالت نے 11 جون کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہو کر وجوہات بتانے کا حکم دے دیا عدالت نے کہا آپ کو گواہوں اور مال۔مقدمہ کے ساتھ عدالت میں پیش ہونے کا حکم تھا لیکن پیش نہ ہوئیں مال مقدمہ میں دو اہم یو ایس بیز جو نادرا اور ایف آئی اے سے بھی لا کر پیش نہیں کی گئیں پیش نہ ہونا عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی۔ شفاف اور فوری ٹرائل میں رکاوٹ ہے عدالت نے مزید کہا فوری ٹرائل کا سپریم کورٹ نے حکم دے رکھا ہے خلاف ورزی پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت سزا دی جائے گی۔عدالت نے انتباہ کیا ہے کہ اگر وہ عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرتیں تو معاملہ سپریم کورٹ میں اٹھایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں