شیخوپورہ تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ آبادی علامہ مشرقی پارک کے قریب شیش محل بند روڈ پر دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلہ میں ایک شخص جان بحق اور چارافراد شدید زخمی ہوگئے ریسکیو اہلکاروں نے زخمی عمران، سرفراز، علی حیدر اور سفیان کو ہسپتال منتقل کردیا اور مقتول کی نعش پولیس کو سونپ دی جبکہ فائرنگ سے جان بحق ہونے والے شخص کی شناخت اعظم بٹ کے نام سے ہوئی ہے، بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل کھڑی کرنے کے تنازعہ پر ہونے والی معمولی تلخ کلامی جھگڑے کی وجہ بنی راجپوت گروپ کے مشتعل ارکان نے بٹ گروپ پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر اعظم بٹ شدید زخمی ہونے کے باعث موقع پر دم توڑ گیا اورچار افراد زخمی ہوئے جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کےلئے پولیس نے ناکہ بندی کردی ہے اور مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم ہاؤس منتقل کردی گئی ہے۔