وزیر مملکت بلال کیانی کے استقبالیہ کیمپ میں جیب کتروں اورچوروں نے 10 افراد کو موبائل فون اور 3 کو نقدی سے محروم کردیا
یہ وارداتیں وزیر ممکت ریلوے بلال اظہر کیانی کے استقبالیہ کیمپ میں ہوئی بلال اظہر کیانی کے وزیرممکت بننے پر کارکنان استقبال کے لئے جمع ہوئے تھے کے انکے ساتھ بڑی تعداد میں چور بھی کیمپ میں داخل ہوگئے اور متعدد افراد کی جیبیں کاٹ لی ایف آئی آر کے مطابق 13 لوگوں کے ساتھ چوری کی واردات ہوئی
تھانہ سوہاوہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے