وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے سلوگن Never Again کےسلسلہ میں اپنی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے اور اپنی پڑوسن کو گالم گلوچ کرنے والے ملزمان پولیس کی حراست میں،تفصیلات کے مطابق زوجہ امجد محمود سکنہ جتیال نے تھانہ حضرو میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ اس کا شوہر امجد محمود اکثر اوقات مجھے مارتا پیٹتا ہے اور آئے روز گھر میں جھگڑا کرتا ہے،وہ اوراس کی بیٹیاں گھر میں موجود تھیں کہ میرا خاوند گھر میں آیا اور آتے ہی مجھے گالیاں دینا شروع کر دیں جبکہ مجھے بالوں سے پکڑ کر زد وکوب بھی کیا ، جبکہ دختر بلال سکنہ خگوانی نے بھی تھانہ حضرو میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ اپنے گھر کے کام کاج میں مصروف تھی، میری چھوٹی بہن کے رونے کی آواز سنائی دی ہے، جس پر میں نے گلی میں دیکھا تو محمد نواز جو کہ ہمارا پڑوسی ہے میری بہن کو ڈانٹ رہا تھا اور گالم گلوچ کر رہا تھا، جس پر میں اپنی بہن کو چھڑانے گئی تواس نے مجھے بھی گالیاں دیں ہیں،جس پر تھانہ حضرو پولیس نے ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی خصوصی ہدایت پر خواتین پر تشدد کرنے کے2 الگ الگ مقدمات درج کر کے دونوں ملزمان امجد محمود ولد غلام سرور سکنہ جتیال حضرو اور محمد نواز ولد دلنواز سکنہ خگوانی حضرو کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا ہے ۔