پشاور میں سیکیورٹی الرٹ، ریڈ زون اور کینٹ ایریا میں کنٹینرز لگانے کا آغاز، اہم عمارتوں کی سیکیورٹی مزید سخت
پشاور: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور کے ریڈ زون اور کینٹ ایریا کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی، مختلف مقامات پر کنٹینرز لگانے کے لیے انتظامات شروع کر دیے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کینٹ ایریا کی سیکیورٹی کے لیے کنٹینرز منگوا لیے گئے ہیں، جنہیں شہر کے 6 مختلف مقامات پر رکھا جائے گا۔
ریڈ زون میں صوبائی اسمبلی، جوڈیشل کمپلیکس، کور کمانڈر ہاؤس، سول سیکرٹریٹ، وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس سمیت متعدد اہم سرکاری دفاتر واقع ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق اہم تنصیبات اور سرکاری عمارتوں کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنائے جا رہے ہیں۔