موٹر سائیکل اور خواتین کے موبائل فونز چوری کرنے والا ملزم گرفتار،دوران تفتیش چوری شدہ موٹر سائیکل اور موبائل فونز بھی برآمد،تفصیلات کے مطابق ارسلان علی ولد ارشد علی ساکن منوں نگر تحصیل حسن ابدال نے تھانہ سٹی حسن ابدال میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ کے ایف سی واہ گارڈن میں ملازم ہے ،اس نے اپنا موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑا تھوڑی دیر بعد دیکھا تو گھر کے باہر نہ تھا،جسے کوئی نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ہے،جبکہ نعمان صدیق ولد نصراللہ ساکن محلہ اندرون حسن ابدال نے بھی تھانہ سٹی حسن ابدال میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ ایک نامعلوم شخص میرے گھر میں داخل ہوا ہے اور میری والدہ اور میری ہمشیرہ کے 2موبائل فونز اور ہمشیرہ کا پرس جس میں نقد رقم مبلغ 50ہزارروپے تھے کوئی نا معلو م چور چوری کر کے لے گیاہے، پولیس نے چوری کے2 مقدمات درج کر کے موٹر سائیکل اور موبائل فونز چوری کرنے والے چوررضا علی ولد مسعود سکنہ محلہ اسلام پورہ حسن ابدال کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے، جس سے دوران تفتیش چوری شدہ موٹر سائیکل اور موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔