راولپنڈی تھانہ رتہ امرال کے علاقے ہزارہ کالونی میں پیپلز پارٹی کے سابق عہدیدار کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کا معاملہ۔پولیس نے مرکزی ملزم بابر سلطان جدون اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
راولپنڈی تھانہ رتہ امرال میں درج ہونے والا مقدمہ مقتول ثاقب خان کے والد فیاض خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔متن مقدمہ میں بتایا گیا کہ گلی میں رکشہ کھڑا کرنے پر ملزمان نے گالم گلوج اور فائرنگ کی مقتول ثاقب کے پیٹ میں گولی لگی جو ہپستال میں دم توڑ گیا، ملزمان نے ڈنڈے کے وار سے میری بیوی یاسمین بی بی اور بیٹے عثمان کو زخمی کیا،ملزمان نے بیٹے ثاقب کا قتل جبکہ اہلیہ اور دوسرے بیٹے کو زخمی کر کے سخت زیادتی کی پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی