پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے شیر افضل مروت کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہُ بغیر ڈسپلن کے آدمی پورس کا ہاتھی بن جاتا ہے انہوں نے سعودی عرب کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیان دیا اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو

*بانی چیئرمین پی ٹی ائی کیں اڈیالہ جیل میں شیر افضل مروت بارے میڈیا سے گفتگو*

شیر افضل مروت نے پارٹی کیلئے زبردست کام کیا ۔ بانی پی ٹی آئی

سیاسی جماعت میں دائرے کے اندر رہ کر کام کرنا ہوتا ہے ۔ بانی پی ٹی آئی

شیر افضل مروت کو کئی مرتبہ سمجھایا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرے، بانی پی ٹی آئی

شیر افضل مروت ہر دوسرے دن کسی نہ کسی پارٹی لیڈر پر چڑھائی کر دیتا تھا، بانی پی ٹی آئی

شیر افضل کو سمجھایا کہ جنگ باہر والوں سے ہوتی ہے پارٹی میں لڑائی نہیں ہوتی ۔ بانی پی ٹی آئی

سعودی وفد کے دورہ کے موقع پر شیر افضل مروت نے متنازعہ بیان دیا، بانی پی ٹی آئی

محمد بن سلمان نے میرے کہنے پر دو مرتبہ او آئی سی کانفرنس کروائی ۔ بانی پی ٹی آئی

شیر افضل مروت نے پارٹی کے لئے بہت کام کیا لیکن انکو پارٹی پالیسی کی بار بار خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیئے ، بانی پی ٹی آئی

شیر افضل مروت اب بھی پارٹی پالیسی کے مطابق چلے تو کوئی ایشو نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی

شیر افضل مروت کو نوٹس جاری کیا ہے جواب دینگے تو ٹھیک ہے ۔ بانی پی ٹی آئی

کوئی پارٹی ڈسپلن میں رہے تو ٹھیک خلاف ورزی کرے تو پورس کا ہاتھی بن جاتا ہے ۔ بانی پی ٹی آئی
شیر افضل مروت نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی ملاقات کیلئے بلائینگے تو جیل جاؤنگا کیا آپ انکو بلائینگے، صحافی کا سوال

بانی پی ٹی آئی کا صحافی کے سوال کا جواب دئیے بغیر نکل گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں