اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے تین اہم ترین شعبوں میں پاک فوج سے ریٹائرڈ افسران تعینات کر دیے گئے۔
تعیناتیوں کے تحت بریگیڈیئر (ر) راشد منظور کو ڈائریکٹر جنرل پلاننگ، بریگیڈیئر (ر) محمد اظہر خان کو ڈائریکٹر جنرل لینڈ اسٹیٹ جبکہ بریگیڈیئر (ر) جاوید اقبال کو ڈائریکٹر جنرل سول مینجمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔
سی ڈی اے کے تین اہم شعبوں کی سربراہی ریٹائرڈ فوجی افسران کو سونپے جانے کے بعد ادارے میں انتظامی سطح پر اہم تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔