اسلام آباد پولیس کے یونیفارم میں مبینہ شراب نوشی، گالم گلوچ اور مشکوک گفتگو کی ویڈیو منظرِ عام پر

اسلام آباد پولیس کے یونیفارم میں مبینہ شراب نوشی، گالم گلوچ اور مشکوک گفتگو کی ویڈیو منظرِ عام پر

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) اسلام آباد پولیس کے بعض اہلکاروں کی مبینہ محفل کی ویڈیو سامنے آگئی، جس میں اہلکار پولیس یونیفارم میں ملبوس دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں سامنے مبینہ بلیک لیبل شراب کی بوتل، انگور اور دیگر اشیاء رکھی ہیں، جبکہ اہلکاروں کو مبینہ طور پر شراب نوشی، ایک دوسرے کو گالیاں دینے اور نازیبا زبان استعمال کرتے سنا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں بار بار چار ہزار روپے کا ذکر کیا جا رہا ہے، جبکہ مبینہ منشیات سے متعلق گفتگو بھی سنائی دیتی ہے۔ اہلکاروں کا یہ مبینہ طرزِ عمل محکمانہ نظم و ضبط اور پولیس یونیفارم کے تقدس پر سنگین سوالات اٹھا رہا ہے۔

آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ ہے کہ ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شراب نوشی اور دیگر مبینہ سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں